13 ایسوسی ایٹ پروفیسرز سمیت 16 افسروں کی ترقی‘ تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 13ایسوسی ایٹ پروفیسر کی گریڈ 20میں ترقی سمیت 16افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق جن ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں اوصاف الحق اے پی اکنامکس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال، طیب اقبال اے پی شماریات پرنسپل گورنمنٹ کالج کہروڑ پکا، عالم اظہر اے پی جغرافیہ گورنمنٹ کالج سبزہ زار لاہور، سید منیر حسین شاہ اے پی اردو گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد، عبدالغفور اے پی انگلش گورنمنٹ کالج وہاڑی وقار اصغر اے پی تاریخ کامرس کالج فیصل آباد، گریڈ 20میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے سائنس کالج وحدت روڈ لاہور ٹرانسفر کردیا گیا۔