حکومت اپنے وسائل متاثرین سیلاب پر نچھاور کر رہی ہے: رانا نثار راٹھ
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءصوبائی حلقہ کے کوآرڈی نیٹر رانا نثار راٹھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے کروڑوں روپے کی امداد کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف کی دریا دلی اوردکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے کی اعلیٰ مثال ہے ۔حکومت پر خلوص انداز میں اپنے وسائل متاثرین سیلاب پر نچھاور کررہی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کررہا ہے۔ فوج سمیت تمام ادارے عوامی خدمت میں مصروف ہیں ۔دہشت گردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔