فرقہ واریت زہر قاتل، مذہبی جماعتیں روک تھام کیلئے کردار ادا کریں: عبدالغفار روپڑی
لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ پا کستان میں فرقہ واریت ایک زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہے، اس کی روک تھام کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ملک خون کی ندیاں بہا کر حاصل کیا اور ہم اس کی حفاظت بھی اپنی جانوں پر کھیل کر ہی کریں گے۔ انہوں مزید کہا کہ سیاستدان میں اقتدار کی ہوس میں گتھم گتھا ہونے کی بجائے ممکنہ سیلاب سے عوام اور قومی اثاثہ جات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مستحکم لائحہ عمل کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں۔