مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت پر ق لیگ شعبہ خواتین کے زیراہتمام تقریب
لاہور(لیڈی رپورٹر)ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاﺅس میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 123ویں یوم ولادت کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔ خواتین رہنماو¿ںنے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی مشیر تھیں تحریک پاکستان میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ پاکستانی خواتین کےلئے سیاست میںمشعل راہ ہیں۔تقریب میںصدر مسلم لیگ شعبہ خواتین خدیجہ فاروقی، جنرل سیکرٹری سیدہ ماجدہ زیدی، سیکرٹری انفارمیشن کنول نسیم، پروین سکندر گل سابق ایم پی اے، بیگم حامد رانا، ثروت رضا، سمیعہ طارق ،سعیدہ عزیز ،نازیہ حسین، تبسم نذیر و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔