ایک کروڑ کی ڈکیتی کے کیس ‘ ملزم گرفتار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی(خصوصی رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے منی چینجرز کمپنی کی کیش وین سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزم کو 5 مئی تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔ہفتہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں بوٹ بیسن پولیس نے منی چینجرز کمپنی کی کیش وین سے 1 کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتارکمپنی کے گارڈ ثنا اللہ کو پیش کیا۔