عراق سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاءکا کام اگست ءتک مکمل کیا جائے گا: صدر اوباما

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر بارک اوباما کا منصوبہ ہے کہ وہ جلد از جلد عراق سے فوج کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے سال اگست تک یہ کام مکمل ہو جانا چاہئے یہ ان کی صدارتی مہم کا اہم حصہ رہا ہے۔ عراق سے افواج کے انخلاءکے لئے اس ہفتہ ایک اہم اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس اعلان کے بعد صدر اوباما کو اپنی صدارتی مہم کے دوسرے اہم وعدے یعنی افغانستان میں مزید فواج متعین کرنے کی طرف توجہ دے سکیں گے جسے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مرکز قرار دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں وقت کا تعین کرنا ضروری ہے تاکہ عراق سے فوجی انخلاءکے ساتھ ساتھ ٹنوں بھاری مشینری اسلحہ اور جنگی مشینری بھی ہٹائی جا سکے۔ عراق میں صدر کے مشیر اور کچھ فوجی کمانڈر یہ خطرہ بھی محسوس کر رہے ہیں کہ وہاں سے امریکی اور نیٹو افواج ہٹ جانے کے بعد وہاں دہشت گردی دوبارہ شروع نہ ہو جائے۔