متحدہ قومی مومنٹ نارتھ امریکہ کے رہنماؤں نے برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

متحدہ قومی مومنٹ نارتھ امریکہ کے رہنماؤں نے برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

یہ مطالبہ ایم کیو ایم کے مرکز واشنگٹن ڈی سی
 سے ایم کیوایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلٰی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،عبدالرحمان اورایم کیوایم یو ایس اے کے سنٹرل آرگنائزرکمال ظفرکے دستخطوں سے جاری خط میں کیاگیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کی اعلٰی  قیادت کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ خط کے متن کے مطابق الطاف حسین کوجاگیرداروں اور انتہاپسندوں سے خطرہ ہے۔خط میں برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔