صدر اوبامامستقبل قریب میں بھارت کا دورہ کرینگے : وائٹ ہائوس

واشنگٹن (طیبہ ضیا) امریکی صدر باراک اوبامہ مستقبل قریب میں بھارت کا دورہ کرینگے تاہم آئندہ تین ماہ کے عرصے میں ان کا دورہ متوقع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان رابرٹ گیر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق صدر اوبامہ مناسب وقت پر بھارت کا دورہ کرینگے۔ تاہم آئندہ تین ماہ کے عرصے کے شیڈول میں اوبامہ کا یہ دورہ شامل نہیں ہے۔ بھارتی وزیراعظم نومبر میں امریکہ کا دورہ کرینگے۔