دھرنا مظاہرین کے خلاف ہونیوالے آپریشن کیخلاف چکوال میں ریلی

چکوال ( نامہ نگار )جماعت اہلسنت کے علمائے اکرام نے اسلام آباد دھرنا مظاہرین کے خلاف ہونیوالے آپریشن کے خلاف ریلی نکالی ،جس کی قیادت پیر سید ریاض الحسن شاہ ، سید لقمان شاہ، سید مراتب علی شاہ ،مولانا عبد احلیم نقشبند ی نے کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے مظاہرے کی کال ملتے ہی دیہاتوں اورقصبات ملہال مغلاں ،خانپور ،سہگل آباد و دیگر اکا دکا لیکن مین شاہرات کے ساتھ واقع دیہات سے درجنوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جب کہ کچھ علاقوں میں دوکانداروں نے بھی احتجاجً ااپنا کاروبار بند کر دیا مقررین نے جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ بے قصور اور حرمت رسول کی بقاء کے لیے نکلنے والے نہتے لوگوں پر پولیس تشدد اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال سراسر ظلم اور زیادتی ہے حرمت رسول ہر مسلمان کو اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے بے گناہ لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنانے والے اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکتے ، مغربی آقائوں کے کہنے پر ناموس رسالت کو چھیڑنا ان حکمرانوں کے لیے گلے کا طوق ثابت ہو گا حکومت اس معاملہ کو دبانے کی بجائے گناہ گاروں کو بے نقاب کرے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔