اسلام دھر نے کیخلا ف آپریشن ،ملک بھر کی طرح بیول شہر میں بھی احتجاج

بیول( نامہ نگار) راولپنڈی فیض آباد میں تحریک لبیک کے کارکنان کے دھرنے پر انتظامیہ کی طر ف سے آپریشن کے خلاف ملک بھر کی طرح بیول میں بھی احتجاج مظاہرہ کیا گیا مظاہرین بیول میلاد چوک میں اکٹھے ہوکر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ پر بضد تھے اس موقع پر علمائے کرام نے تقاریر بھی کی آخر میں تمام مظاہرین پرامن منتشرہوگئے اور قافلہ کی شکل میں گوجرخان روانہ ہوگئے ۔