رزق حلال کمانے والے کی روزی میں برکات کا نزول ہوتا ہے،قاری عبدالرشید

جنڈ ( نامہ نگار) قاری عبدا لرشید نقیبی نے گذشتہ روز قاضی محمد اسامہ کی زیر سرپرستی محمد رفیق کی زیر نگرانی الباسط پرنٹنگ پریس جنڈ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلال رزق کمانے والے کی روزی میں اللہ تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوتیں ہیں اور ایسے اشخاص کی زندگیاں خوشحالی سے بسر ہوتیں ہیں جبکہ کسب سے محنت کرکے کمانے والا اللہ تعالیٰ کا دوست ہوتا ہے اس موقع پر خان بادشاہ چیف آفیسر حاجی ظہور احمد انجینئر ایم سی جنڈ ڈاکٹر شوکت علی ملک کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ۔