فتح جنگ،کیری وین کے ڈرائیورکو دوستوں نے لالچ میں آکر قتل کردیا

فتح جنگ(نامہ نگار) تحصیل فتح جنگ کے گائوں تاجہ بارہ کے رہائشی کیری وین کے ڈرائیورکو دوستوں نے لالچ میں آکر بے دردی سے قتل کر کے گاڑی اغوا کر کے کے پی کے کے علاقہ میں لے گئے گاڑی فروخت کرنے کی کوشش کے دوران شک پڑنے پر بھانڈا پھوٹ گیااور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پردو روز قبل قتل ہونے والے ڈرائیور کی نعش ویران علاقے سے برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ڈرائیور اشفاق اختر 23نومبر کو اپنی کیری وین نمبری 2643پر موجود تھا کہ اس کے دوست خرم شہزاد ولد ریاض ساکن چھڑت حال فتح جنگ ،سجاول ولد صدیق ساکن منگیال حال رتوال اور ناصر شہزاد ولد محمد سجاد ساکن بھال سیداں نے فتح جنگ ٹیکسی سٹینڈ سے گاڑی راولپنـڈی کیلئے بک کی اور راولپنڈی روڈ پرایک ہائو سنگ سوسائٹی کے عقب میں ویران کھنڈرات میں لے جاکر اشفاق اختر کو قتل کر کے نعش کو ویران جگہ پر پھینک کر گاڑی لے کر بھاگ گئے دوسرے روز خیرآباد میں ایک شو روم پر گاڑی دولاکھ میںفروخت کرنا چاہی تو شوروم کے مالک کو شک گذرا کہ اتنی مہنگی گاڑی کم قیمت پر کیوں فروخت کر رہے ہیں اس نے رجسٹریشن کاپی پر مالک کا نمبر دیکھ کر ٹیلی فون کیا شور روم مالک کی اطلاع پر پولیس کے ہمراہ اہل خانہ وہاں پہنچ گئے اور ملزمان کو قابو کرلیا قبل ازیں تھانہ فتح جنگ میں گاڑی اغوا کا مقدمہ مذکورہ تینوں ملزمان کے خلاف درج تھا۔