نوازشریف کا نظریہ عدلیہ فوج اداروں پر حملہ ہے،مہ پارہ بشیر مغل

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہ پارہ بشیر مغل نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نظریہ عدلیہ فوج اور اداروں پر حملہ اور مک مکا کی سیاست ہے این آر او کی ناکامی کے بعد نوازشریف اب سہارے تلاش کر رہا ہے پیپلزپارٹی بھی اپنے مفاد کیلئے ہاتھ بڑھا رہی ہے مک مکا کی سیاست کا اب دور ختم ہو چکا ہے قوم کا شعور بیدار ہو چکا ہے سیاسی مداری اپنے بدترین انجام کو پہنچیں گے پانامہ کا فیصلہ سے عدلیہ کا وقارپوری دنیا میں بلند ہوا ہے ملک میں عدل وانصاف قائم ہو رہا ہے قوم اب کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔