76 اشتہاریوں سمیت ملزم گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد علی سے 02 بوتل ‘ملزم منیر عباس سے 01 بوتل ‘پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم منیر احمد سے 18 لیٹر ‘ملزم بلال سے 16 لیٹر ‘پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم اکبر علی سے 6 کلو بھنگ، 140 گرام چرس، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم اکبر سے 30 لیٹر، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزمان ہاشم اور صابر کو شراب کی حالت میں،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم اجمل سے 40 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج ہوئے ۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شاہ ریز سے پسٹل معہ 03 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ الپہ نے ملزم شاہد کوغیر قانونی منی پٹرول سے پٹرول فروخت کرنے پرمقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم یوسف، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم تعویز خان کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر مقدمات درج ہوئے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران104نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ملتان پولیس نے76سنگین نوعیت کے اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔