چور گروہ کے دو ارکان گرفتار‘ موٹر سائیکلیں برآمد‘ دو منشیات فروش بھی قابو آ گئے
وہاڑی(خبر نگار) ایس ایچ او دانیوال مہر مرتضیٰ سیال نے مخبر کی اطلاع پر وی چوک میں کھڑے منشیات فروش جو کہ منشیات کی سپلائی دینے کیلئے موجود تھا ملزم کو گرفتار کیاتلاشی لینے پر قبضہ سے 1150گرام چرس برآ مد ہوئی ملزم ارسلان حیدر کو تھانے منتقل کردیا گیا دوسرے واقع میں منشیات فروش محمد فیصل کو گرفتار کیا دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1130گرام چرس،الیکٹرک کانٹا،1400روپے نقدی بھی برآ مد ہوئی جبکہ ایک کاروائی کے دوران شان چوک میں کاروائی کی جہاں چوری کی موٹر سائیکلیں اور ملزمان بھی موجود تھے پولیس نے کامیاب ریڈ کرکے دو ملزمان شہباز علی ،افلاطون شاہ کو گرفتار کرلیا انکے قبضہ سے جعلی نمبر پلیٹیں ،متعدد رجسٹریشن بکیں بھی برآ مد ہوئیں پولیس تھانہ دانیوال نے منشیات فروشوں کے خلاف دو 9Cمقدمات درج کرلئے جبکہ موٹر سائیکل گروہ کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔