وہاڑی میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ لوگوں کو مشکلات کا سامنا‘ سراپا احتجاج
وہاڑی (نامہ نگار) گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ گھریلو خواتین اور تاجر طبقہ پریشان رہے اور انکی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ عوامی وسماجی اور شہری حلقوں نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس والوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ لوگ بغیر ناشتہ کئے اپنے اپنے کا موں پر جانے پر مجبور ہو گئے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی لوڈشیڈنگ خاتمہ کیا جائے۔