جشن عیدمیلادالنبی کی آمد‘ تیاریاں عروج پر
وہاڑی (نامہ نگار) جشن عید میلاد النبی کی آمد کے موقعہ پر بازاروں گھروں دفاتر اور تجارتی مراکز کو عا شقانِ رسول نے جھنڈوں او ر جھنڈیوں سے سجانا شروع کردیا اور جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ قاری یعقوب فریدی ، نا ئب امیر سیدابر ار حسین نے کہاکہ روزانہ گھروں مساجد میں محفل میلاد کاسلسلہ جاری ہے اور پورا ماہ جاری رہے گا اور عا شقانِ مصطفی با وضو ہو کر درود وسلام پڑھتے حاضری دے رہے ہیں اور 12ربیع الاوّل کے دن ریلیاں اور جلوس نکالیں جائیں گے۔