اضافی کمروں کی تعمیر میں ناقص خشت استعمال نہیں کرنے دی جائیگی: علی اکبر بھٹی
وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب سکول پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے اضافی کمروں کی تعمیر میں ناقص اورغیر منظور شدہ خشت استعمال نہیں کرنے دی جائے گی یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں میعاری پختہ اینٹوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا راؤ تسلیم اختر ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالغفار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد مظفر خان ،ایکسیئن بلڈنگز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، بھٹہ مالکان شریک تھے۔