طائف میں افطار پارٹی کے دوران نوائے وقت ریلیف فنڈ کیلئے دو لاکھ روپے اکٹھے ہو گئے

مکتوب طائف ۔۔۔ ممتاز احمد بڈانی
پاکستانی ملک میں ہوں یا وطن سے دور ہمیشہ ہم وطن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ ملک میں جب بھی مشکل گھڑی آن پڑی اووسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ لبیک کہا۔ یہی امر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیف آرگنائزر راجہ کمال اور مسلم لیگ ن طائف کے صدر راجہ محمود ریاض کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی میں دیکھنے میں آیا، دونوں میزبانان کا کہنا تھا کہ افطار پارٹی رکھنے کا مین مقصد صرف یہ تھا کہ ہم سب پاکستانی بھائی مل بیٹھ کر مشورے سے یہ طے کریں کہ ہم اپنے ہم وطن بھائیوں کے لےے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی کیا اور کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
راجہ محمد ریاض نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کو جب آگ میں ڈالا جا رہا تھا تو ایک چڑیا اپنی چونچ سے پانی بھر بھر کر آپ پر ڈال رہی تھی، کسی نے اس سے پوچھا تیرے اس چونچ بھر پانی سے کیا آگ بجھ جائے گی تو چڑیا نے جواب دیا کہ میں جانتی ہوں کہ میری اس چونچ بھر پانی سے آگ نہیں بجھ سکتی مگر کل قیامت کے روز رب کے حضور یہ کہہ پاﺅں گی کہ اے باری تعالیٰ جتنی میری ہستی تھی میں نے آپ کے پیغمبرؑ کو آگ سے بچانے کی کوشش تو کی تھی۔ آج ہم سے جتنی ہو سکتا ہے چڑیا کی طرح اپنی ہستی کے مطابق آگے آئیں اور اپنے ہم وطن بھائیوں کے کی جتنی ہو سکے مدد کرےں۔ راجہ کمال کا کہنا تھا یہ نہیں کہ جو یہاں پر موجود ہیں ان کو ہم کہہ رہے ہیں پاکستانی دنیا کے جس کونے میں بھی موجود ہیں سب کے نام ہمارا پیغام ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے لےے اپنے آپ کو پیش کریں۔ انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب کی طرف سے امدادی مہم چلانے پر خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے حکمرانو ان حالات میں سبق سیکھو کون آپ کا سچا دوست ہے اور کون دشمن، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری آنکھ سے آنسو نہیں تھم رہے تھے جب اپنی آنکھوں سے سعودی خواتین کو پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لےے امدادی کیمپ میں اپنی ہاتھوں کی چوڑیاں اور کانوں کی بالیاں جمع کراتے دیکھا۔اس موقع پر قاری ذاکر نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کے حوالے سے فضائل بیان کےے۔اس افطار پارٹی میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر چودھری زاہد رﺅف عباسی، قاضی خالدنے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نوائے وقت گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر محترم مجید نظامی ہمارے ملک کی بااعتماد شخصیت ہیں جو ملک و قوم کا درد رکھتے ہیں۔ افطار پارٹی میں جمع ہونے والی امدادی رقم دو لاکھ روپے نوائے وقت ریلیف فنڈ میں بھجوائی جائے گی تاکہ یہ رقم صحیح حقداروں تک پہنچ سکے۔##