مغربی طاقتیں پاکستان کے مذہبی و قانونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں: زاہد محمود قاسمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل (قاسمی) کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ مغربی طاقتیںپاکستان میں مذہبی و قانونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ پاکستان میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ ختم نبوت ؐ کے مقدس نام پر سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان جان قربان کرنے کو سعادت سمجھتا ہے۔ قومی اسمبلی میں ختم نبوت حلف نامہ کی اصل شکل میں بحالی کے بعد احتجاج اور دھرنے کا جواز باقی نہیں رہتا۔ حکومت اور دھرنا قائدین معاملات کو مذاکرات کے ذریعے جلد حل کرکے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں۔ یکم سے 30ربیع الاول تک ملک بھر میں’’پیغام رحمۃ اللعالمین ؐ‘‘ کے عنوان سے کانفرنسیں، سیمینارز منعقدکرے گی۔