مشرف وطن واپس آئے تو جیل جائیں گے‘ سعید غنی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے راہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف واپس آئے تو جیل جائیں گے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پرویز مشرف ہی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل ہیں۔ قوم شہید محترمہ کے قاتل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وہ اتنے بہادر نہیں کہ واپس آئیں۔ پی پی پی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ پانامہ چور کے بعد چندہ چور کی باری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے دوران میاں نواز شریف اور عمران خان نیازی جیل میں ہوں گے۔ بنی گالہ محل چندہ چوری کر کے بنایا گیا۔ عمران خان کو چندے کی رقم کا حساب دینا چاہئے۔ عدالت عظمیٰ میں عمران خان نے بار بار جھوٹ بولے۔ جو شخص عدالت عظمیٰ میں ایک جھوٹ چھپانے کے لئے بار بار جھوٹ بولے وہ سزا سے کیسے بچ سکتا ہے۔ جمائما تو عمران خان کو چھوڑ چکی تھی اگر جمائما کو ان پر کوئی اعتبار ہوتا تو وہ ان کو چھوڑتی ہی کیوں؟