سیل کبیر میں عید ملن پارٹی

سر فراز احمد چوہدری سیل کبیر ، سعودی عرب
رمضان المبارک کا با برکت مہینہ گزرتے ہی عیدا لفطر منائی جا تی ہے اس کے ساتھ عید ملن پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتاہے ایسی ہی ایک تقریب سعودی عر ب کی معروف وادی سیل کبیر پر مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چو ہدری محمد بو ٹا کی رہا ئش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں پاکستانیو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میزبان چوھدری محمد بوٹا جو کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیل کبیر کے صدر ہیں اس حوالے سے تقریب میں اکثریت مسلم لیگی رہنماﺅں کی تھی اس عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی ضلع شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد نواز چوھدری تھے جو پاکستان مسلم لیگ ن کے سا بقہ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں وہ ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ تشریف لائے ہوئے تھے۔ میزبانی کی دعوت پر وہ سیل کبیر آئے۔ انہوں نے چو ھدری محمد بو ٹا کی مہمان نوازی کو سراہا اور کہا کہ دیار غیر میں ایسی تقاریب کا انعقاد پاکستانیوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے اس سے ملکی حالات سے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے حالات سے بھی آگاہی رہتی ہے۔
انہوں نے سعودی حکومت کی حجا ج کرام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تو سیعی منصوبے قابل تعریف ہیں اور ما شاءاللہ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بہت اچھے انسان ہیں۔ بالخصوص سعودی عرب اور پاکستان کے ما بین جو دوستی کا رشتہ ہے پوری دنیا میں اس کی نظیر نہیں ملتی ہر کڑے وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دل کی گہرائیوں سے دیا ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری یہ دوستی رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ سعودی قوانین کا احترام کر تے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان بالخصوص پنجاب کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کا امن ہے اور باقی تینوں صوبوں کی خواہش ہے کہ ان کے صوبے بھی پنجاب کی طرح ہو جا ئیں اور سب صوبوں میں پینجاب جیسی ترقی اور خوشحالی ہو میاں برادران پنجاب کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اس کا اجر دے (امین)۔
مکہ مکرمہ سے آئے ہوئے ندیم شہزاد ، ندیم احمد ، ابو جندل نے بھی پارٹی میںشرکت کی ندیم شہزاد مسلم لیگ کے منطقہ غریبہ کے سابق صدر رہ چکے ہیں انہوں نے تقریب سے خطاب کیا۔الریا ض کمشنری کے شہر بریدہ قصیم سے بھی مسلم لیگ ن کے کار کن چو ہدری با بر حسین ، چو ہدری شبیر بٹا لوی ، ملک کرامت حسین ، رانا شہبا ز احمد اور رانا دلبر حسین بھی مد عو تھے۔ سیل کبیر سے مشہور سما جی رہنما چوہدری علام سر ور گجراتی ، چوہدری محمد انور ، چوہدری محمد اکبر ، عا شق حسین کیا نی ، شعیب اختر ، چوہدری صابر حسین ، خالد محمود ، محمد حنیف ، تنویر ڈوگر ، محمد خاور، محمد منشاء، صوفی جا وید کے علاوہ بہت سے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ میزبان نے مہمانوں کو ایک پر تکلف عشا ئیہ دیا تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی و سلامتی کی دعاﺅں کے ساتھ ہوا ۔