فوج اور عوام کا طرہ افتخار باہمی رشتہ اخوت ہے: راجہ آصف
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ آصف علی خان نے پاک فوج اور عوام کے باہمی رشتہ اخوت کو ان کا طرہ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان دراڑ ڈالنے میں کوشاں عناصر کو شرمندگی‘ ندامت اور پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوج‘ وطن دشمنوں کا قلع قمع نہ کرتی یا عوام حوصلہ چھوڑ دیتے تو خدانخواستہ آج وزارتوں اور عدالتوں پر طالبان اور کالعدم تنظیموں کا قبضہ ہوتا اور بلند بانگ دعوے کرنے والے اپنی جماعتوں سمیت قصہ پارینہ بن چکے ہوتے لہذا دہشت گردوں کے خلاف ہمہ وقت اور ہمہ جہت سربکف رہنے والے سیکورٹی اداروں سے بغض و عناد کی بجائے ان کی بے مثال قربانیوں کی دل سے قدر کریں۔