اظہرعلی 85ء میں پیدا ہوئے، 14 ون ڈے میچز کھیلے، 452 رنز بنائے
لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان اظہر علی 19 جنوری 1985کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے لیگ بریک بولر پاکستان کی طرف سے 14ون ڈے کھیل چکے ہیں جس کی 14اننگز میں انہوں نے 41.09کی اوسط سے452رنز بنائے جس میں 4نصف سنچریاں شامل ہیں ۔دریں اثناء انہوں نے کہا کہ کپتان کا عہدہ بڑی ذمہ داری ہے، امید کرتا ہوں کہ تمام کھلاڑی مجھے سپورٹ کریں گے۔ پہلا ٹاسک ٹیم کو متحد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈرامائی تبدیلی نہ بھی آئے اور ٹیم کی پرفارمنس میں آہستہ آہستہ بہتری آتی رہے تو یہ زیادہ اہم ہے۔ سابق کپتان مصباح الحق کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے اور میں انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔