انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹرائلز یکم اپریل کو ہونگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے تحت انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں لاہور ریجن کے ٹرائلز یکم اپریل سے 3اپریل تک ہوں گے۔ ایسٹ زون کے ٹرائلز میں سجاد اکبراور حفیظ الرحمن، نارتھ زون میں سعود احمد خان اور عمر فاروق جبکہ ویسٹ زون میں بلال احمد اور آصٖف قدوس سلیکٹرز کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ کھلاڑیوں کو تاکید کی گئی کہ فارم ب ، والد کے شناختی کارڈ کی کاپی اور دو تصاویر ہمراہ لائیں یکم ستمبر 1998تک کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹرائلز کے اہل ہوں گے۔ جن کھلاڑیوں کی نامزدگی کلب کے لیٹر ہیڈ پر نہیں آئے گی انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ کسی بھی سکو ل سے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے لئے جو کسی کلب میں رجسٹرڈ نہ ہوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے سکول کی طرف سے لیٹر کے ساتھ ٹرائلز میں شرکت کریں۔