چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ محمد رحمان نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ رائل پام کے محمد رحمان نے جیت لی، جونیئر ٹائٹل گوجرانوالہ کے علی آنش رحمان کے نام رہا، نیوی چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہونیوالی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تھے جبکہ کمانڈر سینٹرل پنجاب عبدالعلیم، سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ایس ایم شہزاد ، جنرل منیجر رائل پام عمرمیر، کیپٹن گالف رائل پام جنرل ریٹائرڈ محمد طارق سمیت گالفرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں چیمپئن شپ کے فاتح رائل پام محمد رحمان کو یورپ کا ریٹرن ٹکٹ دیا گیا۔