سیف گیمز: قومی ایتھلیٹس کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور (سپو رٹس رپورٹر) بھارت میں آئندہ برس ہونے والی سیف گیمزکیلئے پاکستانی اتھلیٹکس ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 65 اتھلیٹ جن میں 12خواتین اور53مرد اتھلیٹ شامل ہیں ہیڈکوچ اصغرعلی گل کی نگرانی میںٹریننگ کررہے ہیں ۔صدرپاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی قیادت میںقائم سلیکشن کمیٹی جنوری کے آخری ہفتے میںاوپن ٹرائلزکے ذریعے پاکستانی اتھلیٹکس ٹیم کا انتخاب کرے گی ۔قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ اصغرعلی گل کا کہنا ہے کہ پاکستانی اتھلیٹکس بھارتی سرزمین پرمیڈلزحاصل کرکے پاکستان کا سبزہلالی پرچم بلند کرنے کی اہلیت وصلاحیت رکھتے ہیں،100میٹر، 200میٹراور400میٹرسپرنٹ ایونٹ جبکہ0 11میٹراور400میٹررکاوٹوں کی ریس جبکہ 800میٹراور1500میٹرکے ایونٹ میں میڈلز کی توقع ہے ۔ ہیمرتھرو،جیولن تھرو ،ڈسک تھروجبکہ جمپنگ ایونٹ میں لانگ جمپ ،ٹرپل جمپ اورپول والٹ میں بھی میڈلز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اورپاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے تربیتی کیمپ میں شریک اتھلیٹکس کی رہائش وخوراک کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔