فٹبال:مسلسل 11میچوں میں گول کا ریکارڈ
لندن(سپورٹس ڈیسک) لائسسٹر سٹی کے سٹرائیکر جیمی وارڈی نے مانچسٹر یونائیٹڈ خٰخلاف گول کرکے لگاتار 11 میچوں میں گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔پہلے یہ ریکارڈ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے وین نسٹل روئے نے 2003 میں لگاتار دس میچوں میں گول کر کے ریکارڈ بنایا تھا۔