بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف چیمپئنزٹرافی کا میچ نہ کھیلنے کیلئے مہم شروع کردی
نئی دہلی(صباح نیوز)ایک جانب جہاں شائقین کرکٹ چیمپئنزٹرافی میں 4جون کو پاکستان اور بھارت کے مابین شیڈول مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کیخلاف میچ نہ کھیلنے کی مہم چلانا شروع کردی ہے۔ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بی سی سی آئی کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ان واقعات کے بعد پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلنے سے انکار کردےاور اگر آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ پر پاکستان کیخلا ف میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر کوئی جرمانہ بھی عائد کرتا ہے تووہ اسے خوشی خوشی قبول کرلے۔