مکی آرتھر کو آسٹریلوی پاسپورٹ نہ ملا‘قومی کرکٹرز ہیڈ کوچ کے بغیر ٹریننگ کرینگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کو آسٹریلوی پاسپورٹ نہ مل سکا۔سکلز کیمپ میں بھی ٹیم بغیر ہیڈ کوچ کے ٹریننگ شروع کرے گی۔پاکستان کرکٹ کا عجب تماشا جاری ہے۔بوٹ کیمپ کے بعد سکلز کیمپ میں بھی کوچ کی موجودگی کا امکان نہیں ہے۔مکی آرتھرکوآسٹریلین پاسپورٹ ملنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔بورڈ نے ٹیم کو جلد انگلینڈ بھیجنے پر غورشروع کردیا ہے۔ امکان ہے کہ انگلینڈ میں ہی مکی آرتھر ٹیم کوجوائن کریں گے۔