یورپین چیمپئن لیگ کی فاتح ریال میڈرڈ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
میڈریڈ(سپورٹس ڈیسک)یورپین چیمپئن لیگ کی فاتح ریال میڈرڈ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ فتح کا جشن منانے پورا شہر ہی امڈ آیا۔ میڈرڈ کی گلیوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ریال کی بس ائیرپورٹ سے جیسے ہی نکلی، تماشائیوں کا جوش بڑھ گیا۔ شہر کے مرکزی چوک پر کچھ دیرتک کپ کی رونمائی بھی کی گئی۔فائنل میں میڈرڈ کی دوٹیموں کے ٹکراؤ کی وجہ سے رات سے ہی جشن جاری تھا۔