کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولتا رہا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کے موقع پر بھی کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولتا رہا۔ خواتین، بچوں اور بڑھوں کی بڑی تعداد نے اپنے چہروں پر پاکستان اور زمبابوے کے پرچم پینٹ کرا رکھے تھے جبکہ مختلف انکلوژرز میں بھی شائقین پاکستان اور مہمان ٹیم کے حق میں نعرے بازی کرتے دکھائی دیئے۔