پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

زمبابوے کا دورہ  پاکستان اختتام پذیر ہونے کو ہے، ون ڈے سیریز کا آخری میچ  اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم نے دو ہزار تیرہ کے بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کی،،ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیتنے کے بعد شاہینوں  کا اگلا ہدف  ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کرنا ہے، کپتان اظہر علی بھی سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے پر امید ہیں ،دوسری  جانب زمبابوے  آخری میچ جیتنے کیلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہیں ،میچ پاکستان وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا-