وقفے وقفے سے میوزک چلایا جاتا رہا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کے موقع پر شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لئے وقفے وقفے سے میوزک چلایا جاتا رہا جس میں قومی ترانے اور ملی نغمے پیش کئے جاتے رہے۔ اس دوران کمپرئر بھی پاکستان زندہ باد اور زمبابوے ٹیم کے حق میں نعرے لگواتے رہے۔