وقار یونس کی زیر نگرانی قومی ٹیم کی باﺅلنگ تنزلی کا شکار....زمبابوے کی ٹیم چار میچوں میں ایک بار بھی آﺅٹ نہ ہو سکی

وقار یونس کی زیر نگرانی قومی ٹیم کی باﺅلنگ تنزلی کا شکار....زمبابوے کی ٹیم چار میچوں میں ایک بار بھی آﺅٹ نہ ہو سکی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) دنیا کرکٹ کے مایہ ناز سابق فاسٹ با¶لر وقار یونس کی زیر نگرانی قومی ٹیم کی باولنگ کا معیار بہتری کی بجائے تنزلی کا شکار ہونے لگا ہے۔ پاکستان کی باولنگ لائن انٹرنیشنل رینکنگ میں 11 ویں نمبر کی زمبابوے ٹیم کو چار میچوں میں ایک مرتبہ بھی مکمل آوٹ نہیں کر سکی ہے۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے ٹیم نے چھ وکٹوںپر 172 جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم نے تین وکٹوں پر 175 رنز سکور کیے ۔پہلے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں پر 334 رنز سکور کئے تھے۔دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر بھی پاکستانی باولنگ لائن کی کمزوریاں کھل کر سامنے آئی تھیں ۔ پاکستانی کرکٹ حلقوں میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر پاکستانی با¶لنگ کے یہی حالات رہے تو اگلے ماہ دورہ سری لنکا میں قومی ٹیم کو سخت مشکلات کا سامنا رہے گا۔ پی سی بی کے کوریٹرز حاجی بشیر نے بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان کی مسائل سے دوچار بیٹنگ لائن کے ردھم کو بحال کرنے کےلئے بیٹنگ وکٹیں بنائی گئیں ہیں۔ پاکستان ٹیم کے باولنگ کیخلاف بڑا سکور بننا ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔