فرنچ اوپن: اعصام الحق مکسڈ ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن: اعصام الحق مکسڈ ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ اعصام اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار روڈیونووا نے پہلے راﺅنڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔ واضح رہے کہ اعصام الحق مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔