عابد شیر علی سمیت بڑی سیاسی شخصیات میچ دیکھنے پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات کی فیملیز قذافی سٹیڈیم پہنچی ۔ وفاقی وزیر مملکت و پانی و بجلی عابد شیر علی بھی میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آئے،وہ عا م شائقین کی طرح تمام چیک پوسٹوں پر تلاشی کے بعد قذافی سٹیڈیم میں داخل ہوئے ۔