باﺅلنگ کی خامیوں پر قابو پانا ہو گا : اظہر علی‘ غلطیوں سے سیکھیں گے : مساکاڈزا

باﺅلنگ کی خامیوں پر قابو پانا ہو گا : اظہر علی‘ غلطیوں سے سیکھیں گے : مساکاڈزا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) زمبابوے کے خلا ف ون ڈے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سیریز میں کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں ۔کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ سب کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔زمبابوے ٹیم بھی اچھاکھیلی ‘سکندر رضا نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ہماری باﺅلنگ اس معیار کے مطابق نہیں ہوسکی ۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے قبل باﺅلنگ کی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چار میچوں میں زمبابوے کی ٹیم کو ایک بار بھی آﺅٹ نہیں کرسکے ۔ باﺅلرز کا مزید محنت کرنا ہوگی۔ٹارگٹ اچھا ملاتھا مگر یقین تھا کہ کریز پر ٹھہرے کو میچ آسانی سے جیت جائیں گے ۔ حکمت عملی کامیاب رہی۔ آئندہ بھی بہتر ین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریںگے۔زمبابوے کے کپتان مساکاڈزا نے کہا کہ پاکستان کو اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئے تھے ۔بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ سکندر رضااور چی بھابھا نے اچھا کھیل پیش کیا۔ باﺅلرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا مگر ناکام رہے ۔ آئندہ غلطیوں سے سیکھ کر بہتری کی جانب جائیں گے ۔ خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ کرکٹ سیریز کے لیے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں لیکن ان انتظامات کے باوجود شائقین کا جوش وخروش بھی غیر معمولی ہے۔پاکستان اس وقت ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے اور اسے آٹھویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کی ٹیم سے پوائنٹس کا فرق برقرار رکھنے کے لیے یہ سیریز تین صفر سے جیتنا ہوگی۔زمبابوے کی ٹیم آج تک پاکستان کو ون ڈے کرکٹ سیریز میں شکست نہیں دے سکی ہے ۔