آئی سی سی کو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرناچاہئے : وسیم اکرم

آئی سی سی کو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرناچاہئے : وسیم اکرم

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان زمبابوے سیریز کے شاندار انعقاد سے ثابت ہو گیا ہے کہ اب پاکستان کو زیادہ دیر تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی اب کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان میں کرکٹ کے لئے حالات ساز گار ہیں،زمبابوے سیریز سے دیگر ممالک کو بھی مثبت پیغام جائے گا۔ سیکورٹی خدشات کے باوجود لاہوریوں نے بڑی تعداد میں سٹیڈیم آ کر ثابت کر دیا کہ یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔ دوسرے ون ڈے کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچا تو بچپن یاد آ گیا۔ یہاں دیر بعد انٹرنیشنل میچ اور اتنا بڑا کراؤڈ دیکھ کر دل خوش ہو ا ہے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستان آ کر سیریز کھیلنے پر سب کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ 6سال بعد قذافی سٹیڈیم میں وہ مناظر دیکھنے کو ملے ،جو میں اپنے 20سالہ کیریئر میں دیکھتا رہا ہوں۔