آخری میچ کی ٹکٹیں 2 روز قبل ہی فروخت

آخری میچ کی ٹکٹیں 2 روز قبل ہی فروخت

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی کے بعد ایک روزہ میچوں کی سیریز میںبھی عوام کی بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اتوار کو کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ کی تمام ٹکٹیں دو روز قبل ہی فروخت ہو گئیں۔ پی سی بی حکام نے تصدیق کی کہ مزید کوئی ٹکٹ فروخت کے لیے نہیں بچا ہے۔