امید ہے کھلاڑی مجھے سپورٹ کریں گے :اظہر علی
پی سی بی کی جانب سے ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر اظہر علی نے خوشی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا مصباح الحق کی شاندار پرفارمنس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، اظہر علی نے کہا کہ ہمارا کام پرفارمنس میں بہتری لانا ہے،ٹیم کی کپتان کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے،امید ہے انہیں کھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی