پی سی بی نے 12 فاسٹ باؤلرز کے ناموں کا اعلان کر دیا، وسیم اکرم ٹریننگ دیں گے
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایل جی سپر سپیڈ سٹار پروگرام کیلئے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ایل جی سپیڈ سٹار باؤلنگ کیمپ کا آغاز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی زیر نگرانی یکم اکست سے کراچی میں ہوگا ۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میںنئے فاسٹ باؤلرز کی تلاش کے لئے لگایا جانے والا یہ کیمپ 13 اگست تک جاری رہے گا جہاں سوئنگ کے سلطان فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی بہتر بنانے پر کام کریں گے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میںمیر حمزہ ،کراچی ،احمد جمال ابیٹ آباد ،ماجد علی ملتان ،تاج ولی ،پشاور، عماد بٹ سیالکوٹ،عامر یامین ملتان،عزیز اللہ پشاور،محمد عرفان واپڈا، ثمین گل فاٹا،ایم الطاف خان پشاور،بلاول،لاہور اور ضیاء الحق لاہور شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ان کھلاڑیوں کے انتحاب کے لئے پی سی بی نے ملک کے پانچ حصوں ٹرائلز کا انعقاد کیا۔