پاکستان سپرلیگ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ہم پلہ ہونا چاہئے : اشرف علی
لاہور(نمائندہ سپورٹس)سابق ٹیسٹ کرکٹر اشرف علی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو کم ازکم آئی پی ایل کا ہم پلہ ہونا چاہئے، دوسری صورت میں پی سی بی کو اس کے انعقاد کے لئے فی الحال مزید محنت کرنی چاہئے۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار احمد خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر عہدیدار پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے اچھی کوششیں کررہے ہیں جن کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ نیت اور مخلصانہ کوششیں چاہئیں تب ہی پی ایس ایل کامیاب ہوگی۔