ایشز سیریز: تیسرا ٹیسٹ‘آسٹریلوی ٹیم 136پر ڈھیر‘انگلینڈ نے 3وکٹوں پر 133رنز بنا لئے
ایجبسٹن (سپورٹس ڈیسک ) ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں136رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ اوپننگ بلے باز کرس روجرز 52رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جیمز اینڈر سن نے6 وکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر133رنز بنا لئے ۔ آسٹریلیا کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید تین رنز درکار ہیں جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں ۔