فور اے سائیڈ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 اگست کو ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فور اے سائیڈ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اگلے ماہ 29 اگست کو لاہور میں ہوگا۔ لاہور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آغا ارشد علی کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے لاہور کی باسکٹ بال ٹیم بنائی جائے گی جو فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹس میں نمائندگی کرے گی۔