باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ کل لاہور آئیں گے
لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ مختصر دورہ کیلئے کل لاہور پہنچ رہے ہیں۔ عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آرہے ہیں۔ باکسنگ سٹار عامر خان اپنی فیملی کے ساتھ داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عامر خان پرسوں سپورٹس بورڈ کا دورہ کریں گے اور زیر تعمیر باکسنگ اکیڈمی کا جائزہ بھی لیں گے جس کے معاملات پہلے ہی فائنل ہوچکے ہیں۔