سٹریٹ چائلڈفٹ بال کپ : پاکستان نے ناروے کو4-0سے شکست دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +نوائے وقت رپورٹ)سٹریٹ چائلڈ فٹ بال کپ میں پاکستان نے ناروے کو چار صفر سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے محمد امجد نے دو جبکہ رزاق اور ایاز نے ایک ایک گول کیا۔پاکستانی ٹیم پہلے بھی دو کامیابیاں حاصل کر چکی ہے۔