محمد آصف، سلمان بٹ نے بھی بحالی کیلئے پی سی بی سے مدد مانگ لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) بحالی پروگرام چودہ ماہ سے لٹکا ہوا ہے۔ کرکٹ بورڈ جب اور جیسے چاہے تحریری باز یابی طور پر ہر طرح سے تعاون کےلئے تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق کپتان اور 2010ءمیں سپاٹ فکسنگ کے اہم کردار سلمان بٹ نے نوائے وقت ک ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت دستیاب ہوں۔ بحالی پروگرام میں کچھ زیادہ کام باقی نہیں ہے۔ چند لیکچرز میں کرکٹ بورڈ ان کا اہتمام کرے تو یہ معاملہ ختم ہو جائے گا۔فاسٹ باﺅلر محمد آصف کا کہنا تھا کہ بحالی پروگرام کے سلسلے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ سے متعدد بار ملاقات ہوئی ہے۔ میں نے ہر طرح سے پی سی بی کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔ بحالی پروگرام مکمل کرنے کے سلسلے میں میری طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہے۔ امید ہے کہ یہ معاملہ جلدحل ہوگا۔