آسٹریلین اوپن ٹینس : سرینا ولیمز ‘ماریہ شرا پووا فائنل میں پہنچ گئیں
میلبورن (سپورٹس ڈیسک ) عالمی نمبر دو ٹینس سٹار ماریہ شرا پوواآسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں ویمنز سیمی فائنل کھیلا گیا ، روس کی سٹار کھلاڑی ماریہ شیرا پووا نے ہم وطن حریف کیٹرینا ماکارووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ورلڈ نمبر ٹو ماریہ شیرا پووا نے چھ تین اور چھ دو سے فتح سمیٹ کر ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنائی جہاں شیرا پووا کا مقابلہ عالمی چیمپئن سرینا ولیمز سے ہوگا۔ سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں ان سیڈڈ میڈیسن کیز کوشکست دی تھی۔