پی سی بی نے آصف دبئی کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی نے آصف دوبئی منشیات کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پی سی بی کے ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کمیٹی کا اجلاس چیئرمین وسیم باری کی صدارت میں ہوا‘ جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں محمد آصف کو طلب کرکے ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس 6 فروری کو ہوگا۔